اگنی پتھ اسکیم واپس لینے کا کوئی سوال نہیں، یہ ملک کے نوجوانوں کےلئے ایک سنہرا موقع ہے: فوجی سربراہ

   

نئی دہلی: اگنی پتھ بھرتی اسکیم کو لے کر فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کہا ہے کہ رول بیک کا کوئی سوال نہیں ہے ۔ یہ اسکیم نوجوانوں کیلئے ایک بڑا سنہرا موقع ہے، اس کو کئی فوائد کے ساتھ ان کی بھلائی کیلئے بنایا گیا ہے اور نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ اسکیم کی تفصیل کو باریکی سے دیکھیں، افواہوں سے دور رہیں۔ میڈیا کو خصوصی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ملک کیلئے اور سماج کیلئے کچھ کرنے کا سنہرا موقع اس اسکیم کے ذریعہ مل رہا ہے ۔ اس میں پرکشش سیلری دی جائے گی اور چار سال کے بعد سروس فنڈ پیکج بھی دیا جائے گا ۔ اسکیم کے تحت انہیں وہ سبھی الاونسیز دئے جائیں گے جو فوج کے جوانوں کو دئے جاتے رہے ہیں ۔ وہیں جوانوں کی طرح ہی انہیں چوٹ لگنے یا موت ہوجانے کی صورت میں انہیں معاوضہ دیا جائے گا ۔