اگنی پتھ’ اسکیم کو لے مچا ہنگامہ: بہار-اترپردیش سمیت کئی ریاستوں میں زبردست مظاہرے

   

نئی دہلی: فوج میں بھرتی کے لیے مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف دوسرے دن بھی مظاہرے جاری ہیں۔ خاص کر بہار میں نوجوان مرکز کی نئی اسکیم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ جمعرات کو ریاست کے جہان آباد، نوادہ، کیمور، چھپرا، موتیہاری اور سہرسہ میں مظاہروں کی خبریں آ رہی ہیں۔ ساتھ ہی کئی اضلاع میں ریل کے ڈبوں کو بھی آگ لگا دی گئی ہے۔ جہان آباد کے نوجوانوں نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج میں کاکو موڑ کے قریب NH-83 اور NH-110 کو آگ لگا کر بلاک کر دیا اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ یہاں کچھ نوجوانوں نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے پٹنہ گیا ریلوے لائن پر ٹریفک میں خلل پڑا۔ بی جے پی ایم ایل اے ارونا دیوی پر نوادہ میں حملہ کیا گیا ہے، جب کہ گورکھپور-پاٹلی پترا ایکسپریس ٹرین کو گوپال گنج میں جلا دیا گیا ہے۔