کانگریس لیڈر دی کے شیوکمار کو عدالت نے بڑی راحت دی ہے، ای ڈی شیوکمار میں ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی، ای ڈی کی اپیل کو سپریم کورٹ نے مسترد کیا ہے، ساتھ ہی سپریم کورٹ نے ایک ڈی کے متعصبانہ رویہ پر ناراض گی کا اظہار بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کے الزام میں دہلی ہائی کورٹ نے کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار کو راحت دی تھی، اور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں ای ڈی نے چلینج کیا تھا اسی بات پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو پھٹکار دی ہے۔
ڈی کے شیوکمار کانگریس کے سنئیر لیڈر ہیں اور کرناٹک میں کانگریس کا بڑا چہرے کے طور پر جانے جاتے ہیں ریاست اور مرکزی حکومت میں بھی وزیر رہ چکے ہیں۔ اور کرناٹک کی کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت کو بچانے میں انہوں نے بہت بڑا رول ادا کیا تھا اور انہوں نے بہت کوشش بھی کی تھی۔
اپ کو بتا دیں جب سے بی جے پی اقتدار پر ائی ہے حکومت کی طرف سے سرکاری اداروں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور اپوزیشن کو دبانے کےلیے طرح طرح کے حربہ استعمال کیے جا رہے ہیں۔