ای سیٹ نتائج کی اجرائی، کامیابی کا تناسب 95.16 فیصد

   

کونسلنگ کا 24 اگست سے آغاز، تمام سیٹس میں 10 فیصد ای ڈبلیو ایس کوٹہ پر عمل آوری: پاپی ریڈی

حیدرآباد 18 اگست (سیاست نیوز) صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ ہائر ایجوکیشن ٹی پاپی ریڈی نے آج تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ
(TS ECET) 2021
کے نتائج کی اجرائی عمل میں لائی جس کا تناسب 95.16 فیصد ہے۔ اس موقع پر جے این ٹی یو سی کے وائس چانسلر کے نرسمہا ریڈی بھی موجود تھے۔ ای سیٹ امتحان میں 23,667 طلبہ نے شرکت کی اور 22,522 طلبہ کو الیفائی ہوئے لڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کی ہے۔ لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 95.93 فیصد ہے جبکہ لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 94.85 فیصد ہے۔ ای سیٹ کونسلنگ کا 24 اگست سے آغاز ہوگا۔ صدر نشین تلنگانہ ہائر ایجوکیشن نے کوالیفائی کرنے والے طلبہ کو آن لائن کے ذریعہ اپنی تفصیلات درج کرالینے پر زور دیا۔ 24 تا 28 اگست کے درمیان سرٹیفکیٹ ویریفکیشن کے لئے سلاٹس بک کرلینے کا طلبہ کو مشورہ دیا گیا۔ 26 تا 29 اگست کے درمیان سرٹیفکیٹس کا ویریفکیشن ہوگا۔ ساتھ ہی 26 تا 31 اگست تک ویب آپشن کے لئے درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔ 2 ستمبر کو نشستیں آلاٹ کی جائیں گی۔ نشستیں حاصل کرنے والے طلبہ کو 2 تا 7 ستمبر تک متعلقہ کالجس میں سیلف رپورٹنگ کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی ٹیوشن فیس بھی ادا کرنا ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لئے
https;//tsecet.nic.in مل
احظہ کریں۔ پاپی ریڈی نے بتایا کہ 25 اگست کو ایمسٹ انجینئرنگ کے نتائج جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیٹس کے لئے اس مرتبہ 10 فیصد ای ڈبلیو ایس کوٹہ پر عمل آوری ہوگی۔ N