نئی دہلی : اپریل 2021کے دوران ایمپلائز پرویڈیٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) میں 6لاکھ 89 ہزار سے زیادہ اور ریاستی انشورنس کارپوریشن میں 10 لاکھ 41 ہزار نئے ملازمین شامل ہوئے ہیں۔ شماریات اور پروگرام پر عملدرآمد کی وزارت نے جمعہ کویہاں جاری روزگار کے اعداد وشمار میں بتایا کہ اپریل 2021 میں ای پی ایف اوسے مجموعی طور پر 6لاکھ 89 ہزار 403 نئے صارفین جوڑے گئے ہیں۔ ان میں 4لاکھ 99 ہزار 483 مرد اور ایک لاکھ 89 ہزار 906 خواتین ملازمین ہیں۔ اس کے علاوہ 5دیگر زمرہ کے ملازمین بھی ای پی ایف او میں شامل ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2017سے اپریل 2021تک کل 4کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار 737 نئے شیئر ہولڈرای پی ایف او میں شامل ہوئے ہیں۔