نئی دہلی : حکومت کی پہل پر منگل کو یہاں ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے سنٹرل پراویڈنٹ فنڈ کمشنر رمیش کرشنامورتی کے ساتھ ایک میٹنگ میں اقل ترین پنشن 7500روپے ماہانہ اور مہنگائی الاؤنس اور میاں بیوی کے لیے مفت الاؤنس جیسے اہم مطالبات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ای پی ایس۔95 نیشنل اسٹرگل کمیٹی کے چیئرمین کمانڈر اشوک راوت نے کہا کہ اس میٹنگ کا مقصد پنشنرز کے زیر التواء مطالبات پر بات کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لگ بھگ 77لاکھ ای پی ایس۔95پنشنرز حکومت کی طرف سے نئی یونیفائیڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس ) کے بعد اپنی پنشن میں اضافے کی توقع کر رہے ہیں۔