نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی آج تیسری مرتبہ نیشنل ہیرالڈ کیس ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی۔ اس سے پہلے 21 جولائی کو ای ڈی نے ان سے دو گھنٹے جبکہ 26 جولائی کو چھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ اس کی مخالفت میں پورے ملک میں کانگریس لیڈروں نے مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتاریاں دی تھیں۔ای ڈی کی کارروائی کے خلاف کانگریس کارکنان کے احتجاج کے درمیان، سونیا گاندھی ایجنسی کے سمن پر بیان دینے کے لیے صبح ایجنسی کے دفتر پہنچیں۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ کے بعد تفتیشی افسران نے انہیں لنچ کے وقت گھر جانے دیا۔ دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد وہ دوبارہ تقریباً 3.30 بجے ای ڈی کے دفتر گئیں۔ اس سے پہلے ای ڈی نے 21 جولائی کو گاندھی سے تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔