ای ڈی ڈائرکٹر کی مدت کار میں 15 ستمبر تک توسیع

   

Ferty9 Clinic

سپریم کورٹ کے فیصلہ سے مرکز نے لی راحت کی سانس
نئی دہلی :مرکزی حکومت نے آج اس وقت راحت کی سانس لی جب سپریم کورٹ نے ای ڈی ڈائریکٹر سنجے کمار مشرا کی مدت کار کو 15 ستمبر تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔ حالانکہ مرکز نے مطالبہ کیا تھا کہ سنجے کمار کی مدت کار 15 اکتوبر تک بڑھائی جائے، لیکن 27 جولائی کو اس معاملے پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے 15 ستمبر تک کا وقت دیا اور کہا کہ یہ منظوری ملک کے مفاد کو دیکھتے ہوئے دی گئی ہے۔آج ہوئی سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ ہم نے سبھی درخواست گذاروںکو مطلع کیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ نے انھیں (ای ڈی ڈائریکٹر کو) ہٹانے کی ہدایت دی ہے، لیکن حالات غیر معمولی ہیں۔ فینانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو لے کر دورہ نومبر میں ہے۔ اس دلیل پر جسٹس بی آر گوئی نے کہا کہ کیا آپ یہ شبیہ نہیں بنا رہے ہیں کہ باقی سبھی افسران نااہل ہیں؟ صرف ایک ہی افسر کام کرنے میں اہل ہے؟جسٹس گوئی کے تبصرہ پر سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ نااہلیت کی بات نہیں ہے، بات قیادت کی ہے۔ یہ تقریباً 5 سال سے اس معاملے کی تیاری سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہندوستان کو جو ریٹنگ ملے گی اس کا ملک کو فائدہ ملے گا۔