نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے یونی ٹیک کے پروموٹروں اجے چندرا اور سنجے چندرا کو انسداد منی لانڈرنگ قانون (پی ایم ایل اے ) کے تحت گرفتار کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ مرکزی تفتیش کی اجازت ملنے کے بعد یہ گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ یہ دونوں بھائی پہلے ممبئی کی جیل میں تھے ۔ کل شام ان کو دہلی کی جیل میں منتقل کیا گیا اور آج صبح انہیں گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان دونوں بھائیوں کو راجدھانی میں واقع تہاڑ جیل سے دفتر چلانے کی شکایت پر دہلی سے ممبئی منتقل کیا گیا ہے ۔ تہاڑ جیل کے حکام پر چندرا بھائیوں کی مدد کرنے کا الزام لگا تھا۔