ای ڈی کے اورنگ آباد کے 9مقامات پر چھاپے

   

چھتر پتی سنبھاجی نگر،: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی ) کی ٹیم نے جمعہ کو مہاراشٹر میں اورنگ آباد شہر کے چھتر پتی سنبھاجی نگر کے نو مختلف جگہوں پر پردھان منتری آواس یوجنا کے ٹینڈر جاری کرنے میں مبینہ طور پر گھپلے کے سلسلے میں چھاپہ ماری کی۔ای ڈی نے آج صبح شہر میں نو مختلف جگہوں پر چھاپہ ماری کی ہے ۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے لئے ٹینڈر جاری کرنے میں مبینہ گھپلے کے سلسلے میں یہ کاروائی کی جا رہی ہے ۔ اس معا ملے میں شہر کے سٹی چوک تھانے میں 19لوگوں کے خلاف پہلے ہی معاملہ درج کیا جا چکا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ای ٹینڈرنگ کے معاملے میں شرائط وضوابط کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی ان تمام پرمیونسپل کونسل سے دھوکہ دہی کرنے کا بھی الزام ہے ۔ اس معاملے میں اب ای ڈی چھاپے ماری کر رہی ہے ۔