ای ڈی کے8ٰویں سمن پر بھی پیش نہیں ہوئے کجریوال

   

نئی دہلی :دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں ای ڈی کے آٹھویں سمن پر بھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پیش نہیں ہوئے۔ ای ڈی نے انہیں طلب کیا تھا لیکن کیجریوال نے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کے بجائے اس کے نوٹس کو ہی غیر قانونی قرار دے دیا۔ البتہ انہوں نے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے 12 مارچ کے بعد کی کوئی تاریخ دینے کیلئے کہا ہے جس دن وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گے۔اس ضمن میں عآپ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عآپ کے کنوینر اروند کیجریوال کی جانب سے ای ڈی کو جواب بھیجا گیا ہیجس میں کیجریوال نے ای ڈی کے نوٹس کو غیرقانونی بتایا ہے۔ اس کے بعد بھی وہ ای ڈی کے جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس کیلئے ای ڈی سے 12 مارچ کے بعد کی کوئی تاریخ مانگی ہے ۔ میڈیاکے مطابق ای ڈی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کجریوال سے تفتیش کے لیے تیار نہیں ہے۔ وہ دہلی آبکاری معاملے میں ان سے روبرو تفتیش کرنا چاہتی ہے۔ ای ڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تفتیش کا کوئی انتظام نہیں ہے۔