ایئر انڈیا کی فلائٹ میں جنسی زیادتی، مسافر گرفتار

   

نئی دہلی: دہلی سے گوا جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں خاتون مسافر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دہلی کے جنک پوری کی خاتون مسافر نے شکایت درج کروائی، جس کے بعد پولیس نے ہریانہ کے نوجوان جتیندر جنگیان کو گرفتار کر لیا ہے۔ منگل کی صبح 11 بجے سے دوپہر 1:20 کے درمیان طیارے میں اس کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے ایک مسافر نے کمبل کھینچ لیا اور مبینہ طور پر مشت زنی شروع کر دی۔ملزم نے جان بوجھ کر متاثرہ کے سامنے کمبل کھلا رکھا۔ جب طیارہ جنوبی گوا کے دابولم کے گوا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا تو خاتون نے ملزم نوجوان کے خلاف پولیس سے شکایت کی۔اس کے بعد دبولم ایئرپورٹ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نوجوان کی شناخت پانی پت، ہریانہ کے رہنے والے جتیندر جنگیان کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے کہا کہ ملزم کے خلاف انڈین جسٹس کوڈ کی دفعہ 75 (جنسی طور پر ہراساں کرنا) اور 79 (زبانی توہین، نامناسب اشارہ اور عورت کی عزت کو مجروح کرنے کے ارادے بشمول رازداری پر حملہ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔