ایئرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کی ملازمت فراہم کرنے کے نام دھوکہ دینے والی ٹولی بے نقاب

   

حیدرآباد : /24 ڈسمبر (سیاست نیوز) ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کی ملازمت فراہم کرنے کے بہانے دھوکہ دینے والے بین ریاستی دھوکہ باز کو حیدرآباد کی سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس کرائمس اینڈ ایس آئی ٹی اے بی رنگاناتھ نے بتایا کہ نامپلی کے ساکن ایک درخواست گزار نے سائبر کرائم سے شکایت درج کروائی جس میں کہا کہ ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا نے ملازمت کا جھانسہ دے کر دھوکہ بازوں نے ان سے بطور رجسٹریشن فیس ، کھاتہ کھولنے کی فیس ، یونیفارم اور دیگر اخراجات کے نام پر 2 لاکھ 20 ہزار روپئے آن لائن اکاؤنٹس میں منتقل کروایا ۔ اس سلسلہ میں سائبر کرائم پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ تکنیکی تحقیقات کی بنیاد پر سائبر کرائم پولیس نے اترپردیش نوئیڈا سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ وجئے کانت کی نشاندہی کی اور اسے وہیں گرفتار کرلیا ۔ تفتیش کے دوران دھوکہ باز نے بتایا کہ وہ ملازمت کی ویب سائیٹس سے شہریوں کے نمبرات حاصل کیا کرتا تھا اور ٹیلی کالرس کے ذریعہ ان سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا میں ملازمت فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے آن لائن انٹرویو لے کر فرضی تقرر نامے اور دستاویزات حوالے کیا کرتا تھا ۔ سائبر کرائم پولیس نے دھوکہ باز وجئے کانت کے قبضہ سے 6 لیپ ٹاپ ، 33 موبائیل فونس ، 80 سم کارڈس اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا جو ٹیلی کالنگ کے لئے استعمال کئے جاتے تھے ۔ گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا ۔ ب