ایئرپورٹ پر 8 لاکھ روپے مالیتی بیرونی کرنسی ضبط

   

شمس آباد۔ 22 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بیرونی کرنسی ضبط کرلی۔ تفصیلات کے بموجب شارجہ سے شمس آباد ایئرپورٹ آنے والی انڈیگو فلائیٹ نمبر 6E 1405 کے ایک مسافر کے لگیج سے 25 ہزار سعودی ریال اور 22 ہزار پانچ سو یو اے ای درہم برآمد ہوئے جن کی جملہ مالیت آٹھ لاکھ 795 روپے بتائی گئی۔ رقم کو ضبط کرتے ہوئے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔