حیدرآباد 12 نومبر (سسیاست نیوز) حیدرآباد سے وشاکھاپٹنم کیلئے اتوار کو ایر انڈیا کے طیارہ کی پرواز میں 12 گھنٹے کی تاخیر ہوگئی جب کئی مسافرین نے ٹوئٹر پر اس طیارہ میں چوہے کی موجودگی کی شکایت کی۔ ایک مسافر نے لکھا کہ ’چوہے کا نظر آنا بدترین غفلت و لاپرواہی کا سنگین معاملہ ہے۔ وزارت شہری ہوا بازی اس مسئلہ پر برائے مہربانی کچھ کرے‘۔