ایر ونڈے سیریز سے باہر

   

ممبئی۔ ہندوستان کے فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ نے باضابطہ طور پر تصدیق کی کہ مڈل آرڈر بیٹر شریاس ایر کو پیٹھ کے نچلے حصے کی چوٹ کے دوبارہ ہونے کی وجہ سے جمعہ سے شروع ہونے والی آسٹریلیا کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ونڈے سیریز سے باہرکردیاگیا ہے۔ ایرکو ونڈے سے باہر کر دیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اسٹائلش ایر کا کے کے آر کے لیے آئی پی ایل میں حصہ لینے کا امکان تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔ آئیر آئی پی ایل میں کے کے آر کی قیادت کرتے ہیں۔ وہ فی الحال این سی اے میں بحالی کے لیے واپس آئے ہیں لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا انہیں بھی جسپریت بمراہ اور پرسدھ کرشنا کی طرح سرجری کی ضرورت ہوگی۔