ایران نے 600 کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس کشتیاں بحریہ میں شامل کرلیں۔نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق یہ اعلان ابو موسیٰ جزیرے پر ایک فوجی مشق کے دوران کیا گیا۔ابو موسیٰ جزیرہ ان تین خلیجی جزائر میں سے ایک ہے جہاں ایران کا کنٹرول ہے لیکن ان کی ملکیت پر ایک عرب ریاست کے ساتھ تنازع ہے۔امریکا کا مشرق وسطیٰ میں عسکری قوت مضبوط کرنے کا اعلان پاسداران انقلاب بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسری نے کہا کہ خلیج فارس کے جزائر ایران کی عزت ہیں اور ہم ان کا دفاع کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ خلیج فارس خطے کے تمام ممالک کیلئے ہے، تمام ریاستیں غیر علاقائی ممالک کی سازشی پالیسیوں کے جال میں پھنسنے سے خود کو بچائیں۔خیال رہے کہ پچھلے مہینے امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجا تھا۔
پاناما میں شدید زلزلے کے جھٹکے
پاناما سٹی: پاناما کے جنوبی حصے میں جمعرات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔بین الاقوامی وقت کے مطابق صبح 01.25 پر محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے اطلاع دی ہے کہ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 5.65 ڈگری شمالی عرض البلد اور 82.70 ڈگری مغربی طول البلد میں تھا۔