ایران افزودہ یورانیم سے متعلق شفاف طریقہ اختیارکرنے تیار

   

تہران۔ 27ستمبر (یو این آئی) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ انتہائی افزودہ یورانیم سے متعلق شفاف طریقہ اختیارکرنے کیلئے تیار ہیں۔ ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایٹمی عدم توسیع معاہدہ سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایران اور امریکہ کے درمیان بداعتمادی کی دیوار انتہائی بلند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افزودہ یورانیم سے متعلق شفاف طریقہ اختیارکرنے کیلئے تیارہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں اور ایران یورانیم کی افزودگی نہیں روکے گا۔

امریکہ ہمیں فوجی دھمکیاں دے رہا ہے : وینزویلا
کراکس۔ 27 ستمبر (یو این آئی) وینزویلا کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکہ ہمیں فوجی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے وزیرِ خارجہ یوان گل پنٹو نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمیں غیر قانونی طور پر فوجی خطرے میں ڈال رہا ہے ۔ یوان گل پنٹو نے بتایا کہ امریکہ لاطینی امریکا پر حملے کی تیاری کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا وہ ان ممالک کی حمایت پر شکرگزار ہیں جو کیریبین اور لاطینی امریکہ پر امریکی جنگ کی خواہش کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا امریکہ ہمیں اس لیے دھمکیاں دے رہا ہے کیوں وہ چاہتا ہے کہ ہم اپنی بے پناہ تیل اور گیس کے دولت غیرملکی طاقتوں کو لوٹنے کی اجازت دے دیں۔