واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ اپنی رخصتی سے چند روز قبل بھی ایران پر دباؤ بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران القاعدہ کا ’نیا گڑھ‘ ہے۔ مائیک پومپیو کا واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سن دو ہزار پندرہ سے تہران حکومت اس دہشت گرد تنظیم کو اڈے استعمال کرنے کی اجازت فراہم کر رہی ہے۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ ایران نے ایسے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں سراسر جھوٹ قرار دیا ہے۔