تہران ۔ 23 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پڑوسی اسلامی ممالک ایران اور ترکی میں زلزلہ آیاہے، زلزلہ آتے ہی دونوں ممالک کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے یہ جھٹکے ترکی اور ایران کے سرحدی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ترک حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ایران اور ترکی میں آنے والا زلزلہ 5 اعشاریہ 9 شدت کا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق زلزلے سے ترکی کے 43 دیہات متاثر ہوئے ہیں، تاہم زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ترکی: زلزلے کے 28 گھنٹوں بعد ملبے تلے دبی ماں، بیٹی کو زندہ نکال لیا گیازلزلے سے تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
لیبیا میں روزانہ 60 ملین ڈالر کا تیل چوری
طرابلس ۔23فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا سے روزانہ 60 ملین ڈالرز کا تیل چوری ہورہا ہے اور بدامنی و تفریق ملکی کی معیشت کو چاٹ رہی ہے۔ اس بات کا اندازہ یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کی جانب سے فراہم کردہ ان اعدادو شمار سے لگایا جا سکتا ہے۔ سربراہ یورپین خارجہ امور کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق لیبیا سے روزانہ 60 ملین ڈالرز کا تیل فروخت ہورہا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ اس تیل کا ایک پیسہ بھی لیبیا کی ریاست کو نہیں مل رہا۔جوزف بوریل نے مزید آگاہ کیا کہ یورپی یونین نے مل کر لیبیا کو 600 ملین ڈالرز کی امداد دی ہے۔ حالانکہ وہاں سے جو تیل مختلف متحارب گروہ بیچ رہے ہیں وہ اس ساری امداد کی صرف 10 دن کی قیمت بنتی ہے۔
