ایران خطہ کے معاملات میں مداخلت سے باز رہے:محمد بن سلمان

   

ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے ’’کہ کانفرنس کا انعقاد ایسے وقت میں ہو رہا ہے جبکہ دنیا کو مختلف چلیجنز کا سامنا ہے۔ عالمی معیشت کا استحکام تیل کی قیمتوں میں استحکام سے جڑا ہوا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے ترسیل کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔‘‘ان خیالات کا اظہار شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ کانفرنس برائے امن و ترقی سے اپنے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کہی، جس میں سعودی عرب اور امریکہ کے علاوہ خلیجی وعرب ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔ کانفرنس میں امریکی صدر جو بائیڈن بھی شریک ہیں۔سعودی پریس ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق ولی عہد نے کہا ہے کہ جدہ کانفرنس برائے امن و ترقی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ’تیل منڈی میں استحکام لانے کے لیے سعودی عرب نے اس سے پہلے ہی اپنی پیداوار کو 13 ملین بیرل تک لانے کا اعلان کر رکھا ہے‘۔ انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔