انقرہ ۔ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر امریکی تحدیدات کے باوجود ترکی ایران سے تیل اور قدرتی گیس کی خریداری جاری رکھے گا۔ یاد رہیکہ 2015ء کے ایران نیوکلیئر معاہدہ سے امریکہ نے گذشتہ سال خود کو الگ کرلیا تھا اور اس پر مزید تحدیدات بھی اس مقصد سے عائد کردی تھیں کہ ایران کی تیل فروخت کا تناسب صفر ہوجائے۔ اردغان نے کہا کہ ہمارے لئے ایران کے ساتھ تیل اور قدرتی گیس کی خریداری کا رشتہ توڑنا ناممکن ہے۔
