ایران سے ’نمٹنے کیلئے‘ امریکہ اور اسرائیل کا ’پلان بی‘

   

واشنگٹن : امریکہ اور اسرائیل نے کہا ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ایمانداری سے مذاکرات کی طرف نہیں لوٹتا تو وہ اس سے نمٹنے کے لیے’پلان بی‘ سوچ رہے ہیں۔خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق اے پی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اینتونی بلنکن اور اسرئیلی وزیر خارجہ یائیر لاپید کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ’دیگر آپشنز‘ پر بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ یہ آپشنز کیا ہیں تاہم ایسے بہت سے غیرسفارتی طریقے ہیں جن پر غور کیا جا سکتا ہے جیسے کہ پابندیوں کا دائرہ وسیع کرنا۔اسرائیل کبھی بھی جوہری معاہدے کا فریق نہیں رہا اور اس کے سابق وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اس معاہدے کیمخالف رہے ہیں۔بلنکن اور لاپید کا یہ بیان متحدہ عربامارات کے وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران سامنے آیا ہے۔تینوں وزرائے خارجہ نے ’ابراہم اکارڈ‘ نامی معاہدے کا دائرہ وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔