ایران میں 2.5کی شدت کا زلزلہ

   

تہران : ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں 5،2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔تہران یونیورسٹی کے جیو فزک انسٹیٹیوٹ کے ماتحت قومی سسمولوجک مرکز کے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ ہرمزگان کے شہر جناح میں تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 36 منٹ پر آیا۔زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔قومی سسمولوجک مرکز نے کہا ہے کہ ہرمزگان میں دن بھر میں 4،4 اور 4،5 کی شدت سے مزید 2 زلزلے آئے ہیں۔