ایران میں 250 ہندوستانی زائرین کورونا پازیٹیو انخلاء نہیں کیا گیا ، سپریم کورٹ میں مرکز کا جواب

   

٭ ٭ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ایران کے شہر قم میں 250 ہندوستانی زائرین پھنس گئے ہیں ، جن کی طبی جانچ پر وہ کورونا وائرس کے مثبت پائے گئے۔ ان ہندوستانی زائرین کی منتقلی عمل میں نہیں لائی گئی ہے جبکہ دیگر 500 افراد کو واپس لایا گیا ہے۔ ایران سے ہندوستانیوں کے انخلاء سے متعلق ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ ہندوستانی سفارت خانہ کو صورتِ حال نگرانی کرنے اور ان کی صحت بہتر ہونے پر ان کی واپسی کے احکامات جاری کرنے کیلئے کہا جائے۔