ایران میں امریکہ اور اسرائیل کا حملہ اموات 787 ہوگئیں

   

تہران، 3 مارچ (یو این آئی) ایران میں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں اموات کی تعداد 787 ہوگئی۔ ایرانی ہلال احمر کے مطابق ایران پر امریکہ اسرائیل حملوں میں اموات کی تعداد 787 ہوگئی، حملوں میں 153 ایرانی شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ 153 ایرانی شہروں کے 500 سے زائد مقامات پر ایک ہزار سے زائد حملے ہوئے ۔ دوسری جانب ایرانی میزائلوں کے ممکنہ حملے کی اطلاع پر اسرائیل بھر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں جنگی سائرن بجنا شروع ہوگئے ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جس کے بعد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دفاعی نظام نے ایرانی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا، حکام کی جانب سے صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔

ایران کے عارضی وزیر دفاع اسرائیلی و امریکی حملے میں جاں بحق
تہران، 3 مارچ (یو این آئی) ایران کے عارضی وزیر دفاع مجید بن الرضا اسرائیلی و امریکی حملے میں جاں بحق ہوگئے ۔ پاسداران انقلاب کے ذرائع کے مطابق مجید بن الرضا نے سابق وزیر دفاع امیر نصیر زادہ کی شہادت کے دو روز بعد عہدہ سنبھالا تھا۔ اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران میں اعلیٰ ایرانی کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے ۔ خیال رہے کہ ایران میں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں اموات کی تعداد 787 ہوگئی۔ ایرانی ہلال احمر کے مطابق ایران پر امریکہ اسرائیل حملوں میں 153 ایرانی شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ 153 ایرانی شہروں کے 500 سے زائد مقامات پر 1 ہزار سے زائد حملے ہوئے ۔

ایران کے بعد اسرائیل کا ہدف کون سے ممالک؟
تل ابیب، 3 مارچ (یو این آئی) امریکہ کے معروف صحافی ٹکر کارلسن کا کہنا ہے کہ اسرائیل صرف ایران ہی نہیں قطر، یو اے ای، سعودی عرب، بحرین، کویت کو بھی تباہ کرنا چاہتا ہے ۔ امریکی صحافی ٹکر کارلسن کا کہنا ہے کہ اسرائیل سارے مشرق وسطیٰ کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور اسے صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے ۔ ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر نے گزشتہ روز موساد کے جاسوس گرفتار کیے جو وہاں دھماکے کرنا چاہتے تھے ۔