تہران ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں منگل کو کورناوائرس سے 133 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس طرح ایران میں اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3872 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,089 افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ اس طرح تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 62,589 ہوگئی ہے۔