ایران میں زلزلہ، دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی

   

تہران ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے شمالی حصوں میں آج جمعے کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر 5.1 کی شدت کے اس زلزلے کے نتیجے میں اب تک دو افراد کی ہلاکت اور بائیس دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے صوبہ تہران اور صوبہ مزان داران کی سرحد کے قریب محسوس کیے گئے۔ بعد ازاں کم شدت کے بھی کئی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حکام نے بتایا کہ زلزلے سے بہت زیادہ جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔