ایران میں عربی کی تعلیم پر پابندی

   

تہران : ایران نے کنڈرگارٹن اور پرائمری اسکولوں میں تمام بیرونی زبانوں کی تعلیم پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ حکومت نے کہا کہ بچوں کی ایرانی شناخت کو پروان چڑھانے کیلئے بیرونی زبانوں کی تعلیم پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ ان بیرونی زبانوں میں انگریزی اور عربی شامل ہیں ۔ سرکاری میڈیا نے منگل کو کہا کہ ان احکام پر فوری اثر کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے گا ۔