ایران میں پھنسے پانچ ہندوستانی نوجوانوں کو بچانے کی اپیل

   

نئی دہلی: ایران میں کافی عرصے سے پھنسے پانچ ہندوستانی نوجوانوں کو بچانے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی گئی ہے جو غیر انسانی حالات کا سامنا کررہے ہیں اور انہیں کسی طرح کی قانونی مدد نہیں مل رہی ہے ۔بیرونی ممالک میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو بچانے کے لئے کام کرنے والی تنظیم انڈین ورلڈ فورم کے صدر پنیت سنگھ نے وزیراعظم سے مداخلت کی فریاد کی ہے تاکہ اپنے آجرین کے ذریعہ جھوٹے الزام میں قید اور اذیتیں برداشت کررہے ان نوجوانوں کو جلد از جلد ملک واپس لایا جاسکے ۔ یہ نوجوان ایک تجارتی شپنگ کمپنی میں کام کرتے تھے ۔ انیکیت ینپور، مندار وارلیکر، نوین سنگھ، پرنب کمار اور تمیجھ سیلون رنگا سوامی کو ان کے جہاز آرٹن 10 کے ساتھ خلیج ہرمز میں 20 فروری 2020 کو ایران حفاظتی دستوں نے پکڑ لیا تھا اور انہیں منشیات کی اسمگلنگ کی مجرمانہ سازش کے شبے میں گرفتار کیا تھا۔