ایران میں کروز میزائیل کا تجربہ

   

تہران ۔ 2 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران کی وزرات دفاع نے ایک ویڈیو پیش کیا ہے جو مبینہ طورپر ایک نئے کروز میزائیل کے لانچ کو ظاہر کرتا ہے ، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کی رینج 1350 کیلومیٹر ہے ۔ 37 سکنڈس کے ویڈیو میں جو وزارت کی ویب سائیٹ پر ڈالا گیا ، اس لانچ کو مختلف زاویوں سے دکھایا گیا جس میں آخرکار صحرا میں کسی جگہ نشانہ لگایا گیا ۔ ایران 2000 کیلومیٹر تک کی میزائیل قابلیت رکھتا ہے جو اس خطہ میں اسرائیل اور امریکی ملٹری اڈوں سے کہیں آگے تک کا فاصلہ ہے ۔ وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی کہا کہ میزائیل نے ہفتہ کو تجرباتی پرواز میں 1200 کیلومیٹر کی مسافت طئے کرکے اپنے ٹارگٹ تک پہونچا ۔