تہران ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کوروناوائرس سے دنیا بھر میں فوت ہونے والوں کی اکثریت زائد عمر کے افراد کی ہے لیکن ایران میں وائرس سے متاثرہ 103 سالہ خاتون صحتیاب ہوگئی ہیں۔ مذکـورہ خاتون کو ایک ہفتہ قبل مرکزی شہر سیمنان کے ایک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ سیمنان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے سربراہ نوید دانائی نے بتایا کہ 103 سالہ خاتون کو مکمل صحتیابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔