تہران : ایران کی طرف سے اعلان کیا گیا ہیکہ اس نے جنوبی ایران کے شہر اصفہان میں اپنا نیا نیوکلیئر ری ایکٹر ریسرچ پلانٹ کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ ایران کی طرف سے یہ اعلان پیر کے روز سامنے آیا ہے۔ایران کی ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ آج اصفہان میں نئے جوہری ری ایکتر پلانٹ کی تعمیر کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔