ایران نے داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی

   

تہران، 11 جون (یو این آئی) ایران نے داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں عام شہریوں پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے نو جنگجوؤں کو پھانسی دے دی گئی۔مغربی ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور نے سزائے موت کی تصدیق کر دی، پاسدارن انقلاب کے مطابق ملزمان نے جنوری 2018 میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی تھی۔