واشنگٹن: امریکی عدالت نے ایرانی حکومت کو حکم دیا ہیکہ وہ سابق ایف بی آئی ایجنٹ رابرٹ لیونسن کے ارکان خاندان کو جرمانہ کی رقم کے طور پر 1.3 بلین ڈالر اور معاوضہ کے طور پر 1.07 ملین ڈالر ادا کرے۔ لیونسن دوبئی سے ایران کو پرواز کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ وہ ایران کے زیرکنٹرول فش آئی لینڈ میں مارچ 2007ء میں پہنچے تھے۔ فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے ارکان خاندان نے کہا کہ توقع ہیکہ ایران انہیں مزید یرغمال نہیں بنائے گا۔
