واشنگٹن: امریکہ نے سابق ایف بی آئی ایجنٹ رابرٹ لیونسن کو اغوا کیے جانے کے سلسلے میں دو ایرانی انٹلیجنس افسران کے نام کی نشاندہی کی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پیر 14 دسمبر کو سابق ایف بی آئی ایجنٹ کی ممکنہ موت کیلئے باضابطہ طور پر بھی ایران کو مورد الزام ٹھہرایا۔ رابرٹ لیونسن تیرہ برس قبل اچانک لاپتہ ہوگئے تھے، تب سے ان کی کوئی خبر نہیں ہے اور عین ممکن ہیکہ اب وہ زندہ نہیں ہوں۔امریکی انتظامیہ کے مطابق لیونسن کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا جس کیلئے ایرانی خفیہ ایجنسی کے دو افسران ذمہ دار ہیں۔ ایرانی افسران محمد بصیری اور احمد خزائی کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔