ایران کا اسرائیل پر میزائل پروگرام کوسبوتاژ کرنے کی سازش کا الزام

   

تہران : ایران کے سرکاری میڈیا نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ ایران نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس کی دفاعی اور میزائل پروڈکشن صنعتوں کو سبوتاژ کرنے کی ناکام سازش کر رہا ہے۔دونوں حریف کئی دہائیوں سے ایک خفیہ جنگ میں شامل ہیں اور ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔دونوں حریف ممالک ایک دوسرے پر تخریب کاری اور قتل کی سازش کے الزامات لگاتے رہتے ہیں۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا کہ وزارت دفاع کے انٹیلی جنس یونٹ نے ملک کے فوجی میزائل، ہوا بازی اور خلائی صنعتوں کو نشانہ بنانے کے سب سے بڑے تخریب کاری کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ یہ تخریب کاری کی کارروائی اسرائیلیوں کی نگرانی میں کی گئی۔ انٹیلی جنس سرویسز اور ان کے ایجنٹ نے انجام دی تھی‘‘۔اس معاملے پر اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا، جبکہ سرکاری میڈیا نے ایرانی وزارت دفاع کے ایک نامعلوم اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ایجنٹوں کے ایک نیٹ ورک نے جدید میزائلوں کی تیاری میں خراب پرزے متعارف کرانے کی کوشش کی تھی۔