ایران کا جرمن چانسلر میرز کے بیان پر شدید احتجاج

   

تہران، 20 جون (یو این آئی) ایران کی وزارت خارجہ نے دارالحکومت تہران میں جرمنی کے سفیر مارکس پوٹزل کو طلب کیا اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے “اندھا دھند اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پر سخت اعتراض ظاہر کیا۔ایران نے اپنے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی کی حمایت کے لیے جرمن چانسلر کی مبینہ کال کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔تہران میں وزارت خارجہ نے جرمن چانسلر کے تبصرے پر سفیر مارکس پوٹزل سے “سخت احتجاج” کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرمن رہنما نے “ایک پرامن ملک اور حکومت کے خلاف قانون شکنی اور طاقت کے استعمال کی واضح طور پر حمایت کی”۔