دوبئی : ایران کے ایلیٹ ریوالیوشنری گارڈس نے آج خلیج میں نامعلوم مقام پر زیرزمین میزائیل اڈے کا انکشاف کیا ۔ ایرانی سرکاری میڈیا کی اطلاع کے مطابق یہ انکشاف ایسے وقت کیا گیا ہے جبکہ تہران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے ۔ یہ اڈہ گارڈس کے میزائیلوں کو محفوظ رکھنے والے اڈوں میں سے ہے ۔ گارڈس کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کے حوالے سے میڈیا نے کہا کہ گزشتہ سال ایران نے خلیجی ساحلی پٹی کے پاس انڈر گراؤنڈ میزائیل سیٹیز تعمیر کئے تھے جو ایران کے دشمنوں کیلئے وارننگ ہے ۔
