واشنگٹن، 17 جولائی (یو این آئی) ایک نئے امریکی جائزے کے مطابق گذشتہ ماہ امریکہ کے حملوں میں ایران کی تین ایٹمی تنصیبات میں سے صرف ایک کو شدید نقصان پہنچا، باقی دو تنصیبات نسبتاً کم متاثر ہوئی تھیں۔میڈیاکے مطابق این بی سی نیوز نے موجودہ اور سابق امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک نئے امریکی جائزے کے مطابق جون میں کیے گئے امریکی حملوں میں ایران کی تین ایٹمی تنصیبات میں سے صرف ایک کو شدید نقصان پہنچا، باقی دو تنصیبات نسبتاً کم متاثر ہوئی تھیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام کا ماننا ہے کہ ایران کی فردو جوہری سائٹ پر حملہ کامیاب رہا اور اس کی افزودگی کی صلاحیت کو دو سال تک پیچھے دھکیل دیا گیا ہے ، اس بات کی تصدیق دو موجودہ حکام نے کی۔