ایران کی مداخلتیں جاری رہیں تو سفیر کوطلب کریں گے : لبنانی وزیر

   

بیروت ۔ 12 اگست (ایجنسیز) لبنان کے وزیر زراعت نزار ہانی نے باور کرایا ہے کہ اگر ان کے ملک کے امور میں ایرانی مداخلتوں کا سلسلہ جاری رہا … تو ایرانی سفیر کو طلب کیا جا سکتا ہے۔ ہانی کا یہ بیان پیر کے روز العربیہ سے گفتگو میں سامنے آیا۔اس سے قبل ایران میں شوری نگہبان (کونسل) کے سیکرٹری احمد جنتی لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کو ایک “بے وقوفانہ خواب” قرار دے چکے ہیںجنتی نے پیر کو مذکورہ کونسل کے اجلاس کے آغاز میں کہا کہ لبنان کی حزب اللہ کے ہتھیار اتارنے کے حوالے سے زیر بحث تجاویز “حقیقی نہیں بلکہ بے وقوفانہ خواب ہیں”۔ یہ بات ایرانی خبر رساں ایجنسی “اِسنا” نے بتائی۔ یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب ایرانی رہنما علی خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے دو دن قبل ایسی بات کہی تھی جس پر لبنان کی وزارت خارجہ نے سخت اعتراض کیا۔ ولایتی نے حزب اللہ کے غیر مسلح ہونے کی مخالفت کی تھی۔ حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ آخری جھڑپوں بالخصوص گزشتہ برس ستمبر اور اکتوبر میں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھایا تھا۔