ٹورنٹو، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ مارک گارنیو نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین طیارہ حادثہ میں مارے گئے شہریوں کے وزرائے خارجہ لندن میں‘ بین الاقوامی تال میل اورردعمل گروپ ’کی پہلی میٹنگ میں ایران کے خلاف عام اتفاق رائے بنائیں ۔مسٹر گارنیو نے یہاں پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہاجمعرات کو ہونے والی میٹنگ ہمارے لئے انتہائی اہم ہے ۔ جن پانچ ممالک کے شہری اس طیارہ حادثے میں ہلاک ہوئے تھے ان تمام ممالک کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ ایران کو واضح کر دیا جائے کہ جانچ یقینی بنانے کے لئے ہماری کیاتوقعات ہیں۔بین الاقوامی تال میل اور رد عمل گروپ کینیڈا حکومت کے کہنے پر بنایا گیا تھا اور جمعرات کو لندن میں کینیڈا ہاؤس میں اس گروپ کی پہلی میٹنگ ہونے جارہی ہے۔ قابل غور ہے کہ یوکرین انٹرنیشنل ایئر لائنز کا بوئنگ طیارہ752 تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ائر پورٹ سے پرواز کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ میں 176 مسافر سوار تھے جن میں سے زیادہ تر کینیڈا اور ایران کے مسافر تھے اور نو افراد طیارہ کے عملہ تھے ۔