ایران کے اپوزیشن لیڈر اور شریک حیات کی تصویر امتناع کے باوجود شائع

   

دوبئی 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے قائد اپوزیشن اور اُن کی انسانی حقوق کارکن شریک حیات کی تصاویر جو گھر پر گزشتہ 8 سال سے نظربند ہیں، ملک کے سماجی ذرائع ابلاغ پر امتناع کے باوجود شائع کی گئی ہے۔ ایک اصلاح پسند روزنامہ اعتماد کے ٹوئٹر پر اطلاع دی گئی ہے کہ میر یوسف موسوی اور اُن کی شریک حیات زہرہ رہناورد کی تصویریں سماجی ذرائع ابلاغ پر شائع ہوچکی ہیں۔