پیرس۔14اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت فرانس نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے وہ ایران کے لیے قائم خصوصی یورپی مالیاتی نظام انسٹیکس کو عملی شکل دینے کی بدستور کوشش کر رہا ہے۔پیرس میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے لیے قائم خصوصی مالیاتی نظام کو عملی شکل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم بیان میں کسی واضح تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔یورپ نے کئی ماہ کے انتظار کے بعد رواں سال جنوری کے آخر میں ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کے خصوصی مالیاتی نظام انسٹیکس کے قیام کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال اس پر عمل درآمدشروع نہیں ہو سکا۔
