ماسکو : امریکہ خوردنی اشیا،ادویات اور دیگر انسانی ضرورت کے سامان کے درآمدات کی صلاحیت کو کم کرنے کے مقصد سے ایران کے مالی شعبہ میں نئی پابندی لگانے کا منصوب بنا رہا ہے ۔روزنامے ‘ دی واشنگٹن پوسٹ’ کے مطابق ایران کے خلاف نئے پابندیوں سے کئی بینک متاثر ہوں گے ۔ یورپی یونین کے افسروں نے متنبہ کیا ہے کہ امریکہ کے اس قدم سے کورونا اور مالی بحران کا قہر جھیلنے والے ایران میں خطرناک انسانی بحران کھڑا ہوجائے گا۔رپورٹوں کے مطابق امریکہ،ایران کو دیگر ملکوں سے کاٹنے کے لئے اس کے پورے مالی نظام پر پابندی لگانا چاہتا ہے ۔ بلوم برگ نیوز کے مطابق ایران کے 14 بینکوں کو نئی پابندیوں میں شامل کئے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔یہ بینک امریکہ پابندی سے فی الحال بچے ہوئے ہیں۔نئی مالی پابندیوں کے متاثر ہونے کے بعد ایران کے پیمنٹ ٹرانسفر پروسیجر اور منی چینجرس جیسے مالی شعبہ بھی کان کنی،تعمیرات اور دیگر ممنوعہ صنعتوں کی طرح بری طرح متاثر ہوں گے ۔امریکہ نے 21 ستمبر کو ایران کے وزارت دفاع ،آرم فورسز لاجسٹکس اور دفاعی صنعت پر پابندی لگائی تھی۔