ایران کے میزائل دفاعی نظام تباہ کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

   

یروشلم : اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا قیمتی ترین میزائل دفاعی نظام تباہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اسرائیل نے حملے میں ریمباج میزائل کا استعمال کیا، یہ میزائل ایرانی ریڈار پر نہیں آیا۔ ریمباج میزائل اسرائیل کا تیار کردہ ہے اور اس کی رفتار آواز سے زیادہ ہے۔ اس حوالے سے العربیہ اردو کے مطابق اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے 19 اپریل کو ایرانی علاقہ اصفہان پر حملے میں ریمباج میزائل کا استعمال کیا ہے۔ دوسری جانب نیو یارک ٹائمز، فاکس نیوز اور دیگر غیر ملکی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے یہ حملہ کیا، حالانکہ اسرائیل اس بارے میں خاموش ہے۔


چین کی غزہ کیلئے
دو امدادی کھیپ مصر پہنچ گئیں
بیجنگ : غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کی سنگینی کو کم کرنے کے لئے ، چینی حکومت نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق فلسطین کو امداد فراہم کرنا جاری رکھا ہے ، فلسطین کے لیے نئی چینی امداد کی دو کھیپیں جن میں خیمے، کمبل، سوتی کپڑے، طبی سامان اور آٹا شامل ہیں، مصر کے اریش ایئرپورٹ اور پورٹ سعید پہنچیں۔