ایران کے نیوکلیر ری ایکٹرسرگرمیوں کا دوبارہ آغاز

,

   

Ferty9 Clinic

تہران ۔ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے قانون سازوں سے کہا کہ ایران کی جانب سے آرک ہیوی واٹر نیوکلیر ری ایکٹر پر سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوجائیں گی ۔ ہیوی واٹر کو ری ایکٹر میں شامل کیا جائے گا تاکہ پولوٹونیم پیدا کیا جاسکے ۔ یہ ایک ایندھن ہے جس کو نیوکلیر وار ہیڈس میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ ایران نے 2015 ء نیوکلیر معاہدہ میں کئے گئے وعدوں کے باعث ماہ مئی میں اس کی تیاری کو روک دیا تھا ۔