واشنگٹن ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نئے وزیردفاع مارک ایسپر نے پنٹگان میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے پہلے روزخطاب کے دوران کہا کہ ایران سے درپیش چیلنج سے نمٹنا خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جہازرانی کی آزادی ہماری دو اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ پنٹگان میں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ یاد رہیکہ منگل کے روز امریکی سینیٹ کی جانب سے ایسپر کو وزیردفاع مقرر کئے جانے کی توثیق کے بعد اسی شام کو پنٹگان کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ایسپر نے حلف لیا تھا۔ انہوں نے سابق وزیردفاع جم میاٹس کی جگہ لی ہے جنہوں نے گذشتہ سال استعفیٰ دیدیا تھا اور سات ماہ سے وزیردفاع کا عہدہ مخلوعہ تھا۔
