ایران، نیوکلیئرمذاکرات میں چند روز کا وقفہ ہوگا

   

تہران : ایران نے اعلان کیا کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے نیوکلیئر مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور یہ مذاکرات چند روز کے لیے معطل کر دیے جائیں گے۔ایرانی نائب وزیر خارجہ اور چیف مذاکرات کار علی باقری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز فریقین کے ساتھ مشاورت کے بعد انہوں نے یورپی یونین کی خارجہ تعلقات سروس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور پولیٹیکل ڈائریکٹر این ریک مورا سے موجودہ صورتحال اور مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ہفتے اچھی پیش رفت کی ہے، آج متعدد کمیشنوں کے اجلاس ہوں گے اور سلسلہ مذاکرات کو چند روز کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔