ممبئی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایرانڈیا کے پانچ پائلیٹ کوروناوائرس پازیٹیو پائے گئے۔ ایرلائن کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ بیرونی ممالک میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے ایرانڈیا کی جانب سے فلائیٹس چلائے جارہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فلائیٹس پر جانے سے قبل ان کا ٹسٹ کیا گیا تھا جو اب مثبت پائے گئے ہیں۔ اس ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ٹسٹنگ کٹ کی خرابی سے پازیٹیو ہونے کا شبہ کیا جارہا تھا۔ ایرلائن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ گذشتہ 3 ہفتوں کے دوران 5 پائلیٹس نے کوئی اڑان نہیں بھری تھی۔ تاہم یہ پائلیٹس 20 اپریل سے قبل چین کیلئے کارگو فلائیٹس میں گئے تھے۔ ان کے علاوہ ایک ٹیکنیشن اور ایک ایرانڈیا انجینئرنگ سرویسیس میں کام کرنے والا ڈرائیور بھی مثبت پائے گئے ہیں۔ 7 مئی کو ان کا ٹسٹ کیا گیا تھا۔